• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں وزیراعظم ہوتا تو جے آئی ٹی کے سامنے نہ جاتا، خورشید شاہ

F I Were The Prime Minister Is Not The Jit Khursheed Shah

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر میں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو بطور وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے نہ جاتا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں پتہ ہے کہ کٹھ پتلیوں کاناچ کون نچارہاہے، اور کون ناچ رہا ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میاں صاحب بھی بہت اچھی طرح کٹھ پتلیوں کے ناچ کو جانتےہیں، وزیراعظم نےجے آئی ٹی میں پیشی کے بعد لکھی ہوئی تقریر پڑی، اس سے لگا کہ ان کے پاس سچائی نہیں ہے،

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب بعض اوقات کسی کو بھولا بنانے کے لیے بھی بھولا بن جاتے ہیں۔

تازہ ترین