سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)طلائی زیوار ت اور 2لاکھ روپے نقدی خورد برد کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ مغل پور میں شفیق نے 2لاکھ روپے کی رقم اور طلائی زیوارت امانت کے طور پر فہد اشرف کے پاس رکھے جس نے بعدازاں واپسی کے تقاضا پر خورد برد کرلئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔