• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کا ایک ارب 91 کروڑ کا بجٹ تیار

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ نے سال 2017ءاور18کیلئے ایک ارب 91 کروڑ کا بجٹ تیار کرلیا جو ہفتہ کو ایوان میں پیش ہوگا ذرائع کے مطابق غیر ترقیاتی اخراجات جس میں ملازمین کی تنخواہیں وغیرہ کیلئے 90 کروڑ رکھے گئے ہیں سائر اخراجات کیلئے 29 کروڑ رکھے گئے ہیں ورلڈ بنک کے فنڈ سے 40 کروڑ ترقیاتی سکیموں کیلئے رکھے گئے ہیں۔ 20 کروڑ روپے ملازمین کی پنشن کیلئے ہونگے بلدیاتی نمائندوں کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ رکھے گئے ہیں بجٹ میئر شیخ ثروت اکرام پیش کریں گے۔
تازہ ترین