وزیر مملکت مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار کی ہوس نے ذہنی مریض بنا دیا ہے، انہوں نے پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر تماشا لگایا ہوا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان اور کیلیفورنیا کی عدالتوں سے مفرور ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان اور جمہوریت کو عمران خان کے شر سے بچائے، عمران خان نے ایک بار پھر اداروں کو دھمکانا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب میاں شریف پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے والد کی کرپشن کا ذکر اور جواب بھی دیں۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ کرپٹ باپ کے بیٹے عمران خان نے وزیراعظم کے مرحوم والدکی اب تذلیل کی تو زبان کھینچ لیں گے ۔