سیالکوٹ ( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر پانی ، بجلی و دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن عوام کے ووٹ کی طاقت سے خیبر سے کراچی تک جیتے گی ۔یہ بات انہوں نے سیالکوٹ کینٹ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف سرخرو ہونگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات حاجی محمد منشاءاللہ ،کیٹ، ضلعی چیئرمین زکواة میاں سہیل اقبال،ملک عبدالوحید کے علاوہ مسلم لیگی ورکرز نے شرکت کی۔