شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شیخوپورہ ڈاکٹر محمد سعید ساجد ماہ رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے جنہیں عزیز و اقارب اور دوست احباب نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا، اس موقع پر پریس کلب خانقاں ڈوگراں کے صدر حاجی طارق محمود ،غلام عباس گل اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری عمر فاروق گل سمیت بلدیہ شیخوپورہ کے سینئر ہیڈ کلرک رفیق احمد شکوری بھی موجود تھے۔