• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کا ایک ارب91کروڑ کا بجٹ منظور

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں ممبران نے سال2017ء-18ءکیلئے ایک ارب91کروڑ کا بجٹ منظور کر لیا ۔اپوزیشن رہنما نے ایجنڈا کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ میونسپل کارپوریشن کا بجٹ اجلاس گزشتہ روز کارپوریشن کمپلیکس ہال میں ڈپٹی میئر وسپیکررانا مقصود احمد کی صدارت میں ہوا ۔کارپوریشن ایم آر او خواجہ عمران صفدر کی جانب سے پیش کرنے پر اپوزیشن رہنماؤں یحیٰی بٹ،رضوان چیمہ،رانا امان اللہ نے احتجاج کیا ۔اجلاس میں مالی سال2017ء اور2018ءکیلئے ایک ارب 91 کروڑ36لاکھ کا بجٹ پیش کیا گیا جس میں ابتدائی بقایا جات30کروڑ 30لاکھ اور متوقع آمدن1ارب61کروڑ5لاکھ ، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 87 کروڑ 73 لاکھ 27 ہزار، اخراجات29کروڑ50لاکھ46ہزار،خریداری مشینری4کروڑ25لاکھ، نئے تریقتی منصوبہ جات کیلئے20کروڑ، ورلڈ بینک گرانٹ38کروڑ 72 لاکھ 52 ہزار اور سابقہ لائبلٹی 5کروڑ85لاکھ بتائی گئی ۔ہاؤس کو بتایا گیا کہ سال بھر میں1ارب 88کروڑ6لاکھ25ہزار اخراجات اور 3کروڑ30 لاکھ روپے بقایا جات ہونگے ۔بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن رہنما یحییٰ بٹ مسلسل احتجاج کرتے رہے ان کے ہمراہ رانا امان اللہ،رضوان چیمہ، محمد لقمان بھی شامل ہو گئے۔اپوزیشن احتجاج کو ختم کروانے کیلئے ڈپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ،کلیم احمد بھٹی،ڈاکٹر عمر نصیر نے بھی مداخلت کی۔بجٹ بحث میں اپوزیشن کے علاوہ فرید اقبال اعوان،ڈاکٹر عمر نصیر، رانی یاسمین ودیگر ممبران نے بھی حصہ لیا۔بجٹ کو اکثریت کی حمایت سے منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کو بھی زیر بحث لایا گیا اور اسے جلد درست کرنے کا مطالبہ کیا گیا
تازہ ترین