• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: پولیس کی کارروائی میں 40 کلو چرس برآمد

Multan Police Seized 40 Kg Of Drugs

ملتان پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے 40 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ پولیس نے ایک قتل کا فرار ملزم بھی گرفتار کر لیا ہے۔

ملتان پولیس نے یہ کارروائی قصوری چوک حسن آباد گیٹ نمبر 2 کے قریب کی جہاں کارروائی کے دوران پولیس نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو روکا جس میں جعفر نامی شخص سے 25 کلو چرس برآمد ہوئی۔

پولیس نے اسی علاقہ میں دوسری کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون شازیہ سے بھی 15 کلو چرس برآمد کی ۔

پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی میں ثنا اللہ نامی بچے کو قتل کر کے فرار ہونے والا ملزم حیات اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ تینوں کارروائیاں تھانہ نیو ملتان کی پولیس نے کی ہیں۔

 

تازہ ترین