شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے ) با زاروں میں عید کی خریداری بڑھ گئی، مین با زار گلی ککے زئیاں ،گلی زرگراں ، ہما یوں با زار میں رات بھر شاپنگ کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے، کپڑے کی دکانوں کے بعد درزیوں کے علا وہ جوتوں اور ریڈی میڈ گا رمنٹس کی دکا نوں پر رش ہو گیا ، گلی ککے زئیاں اور گلی زرگراں میں مہند ی چو ڑیاں اور مصنو عی زیوارت کی دکانوں پر خواتین کا غیر معمولی رش دیکھا جا رہا ہے مین با زار ،سول کو ارٹرز روڈ سمیت کئی مقاما ت پر سویا ں اورپھیونیوں کی دکا نیں بھی سج گئیں۔