• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: ڈاکو ئوں نےدیہاتی سےایک لاکھ15ہزار چھین لیے

گجرات(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر کھاریاں کے گاؤں کوٹھہ گجراں سے امان اللہ وغیرہ 3 افرادا محمد عا طف سے ایک لاکھ15ہزارروپے چھین کر لے گئے، تھانہ سول لائن کے علاقہ جناح روڈ پر کرسپی کارٹیج ریسٹورنٹ کے باہر سے چور خاور کی موٹر سائیکل ، محلہ غریب پورہ سے چور سجاد نذیر کے زیر تعمیر مکان سے کیمرہ اور سینٹری سامان وغیرہ، تھانہ کنجاہ کے گاؤں ساروکی سے عون شاہ وغیرہ ذوالفقار علی بٹ کی دکان سے 10ہزارروپے، کنجاہ ہی کے گاؤں چکریاں سے ارشاد احمد وغیرہ صدر پنجاب ٹیچر یونین محمد منیر کے گھر سے نقدی، موبائل فون اور کپڑے وغیرہ جبکہ جلالپورجٹاں کے گاؤں لکھنوال کلاں سے فیاض بی بی زوجہ مطیع اللہ کے گھر سے خاتون شازیہ مبین زوجہ خضرخاں نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ چوری کرکے لے گئی، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین