• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: پھل ، گوشت سبزیوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پرائس مجسٹریٹوں کی تمام تر کارروائیوں کے باوجود بازاروں سے مہنگائی اور پھل ، گوشت سبزیوں اور دیگر روزمردہ کے استعمال کی اشیاء کے ریٹ کم نہ ہو سکے ۔ذخیرہ اندوز من مرضی کی قیمتیں وصول کر کے گوداموں سے اپنا سامان نکال کر چھوٹے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو فروخت کر رہے ہیں جبکہ پرائس مجسٹریٹ مبینہ طور پر چھوٹے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کر کے کارروائیاں پوری کر رہے ہیں ادھر پرائس مجسٹریٹ ذرائع کے مطابق مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین