گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے توسیعی کام کےپیش نظرایک ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کا رن وےیکم سے30جولائی تک بند رہے گا، رن وے بندش کا فیصلہ توسیعی کام کےپیش نظر کیا گیا ہے۔
رن وےکی بندش کےباعث ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل رہے گا، رن وے بندش کےدوران متبادل ایئرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیاگیا ہے۔
متبادل کےطورپرفلائٹ آپریشن کے لئے تربت یا پسنی کا ایئرپورٹ استعمال کیا جا سکتا ہے، توسیعی کام کےبعدگوادر ایئرپورٹ پر بوئنگ 320اے طیارے بھی اترسکیں گے۔