• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس اکیڈمی کا قیام وقت کا تقاضہ ہے، گورنر سندھ محمد زبیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کے کھیلوں کے مقابلوں کے ذریعے ہم یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ماحول سازگار ہے اور پاکستان میں ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے اکیڈمی کا قیام وقت کا تقاضہ ہے تاکہ پاکستان نوجوان ٹینس میں بھی ملک کا نام روشن کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس میں خالد جمیل شمسی اور سمیر شمسی سے ملاقات میں کہی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کو کراچی میں ہونے والے پاکستان ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار انڈر14 ایشین ٹینس فیڈریشن چیمپئن شپ کے لگاتار دو ایونٹس کے انعقاد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جو ایشین ٹینس فیڈریشن کے تعاون رواں سال جولائی میں کراچی میں ہورہے ہیں۔ان ایونٹس میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سے کئی نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو شرکت کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

تازہ ترین