قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر میاں صاحب میں تھوڑی سی بھی سوچ ہے تو استعفیٰ دے دیں۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اداروں کو متنازع بنارہی ہے،ہم ان دونوں بھائیوں کو جلاوطنی سے لےکر آئے، اب ان کے پاس بچنے کی کوگنجائش نہیں ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ یہ لوگ جے آئی ٹی کےحوالےسےابھی تک کوئی ثبوت نہیں لائے ہیں،یہ اپنے آپ کو بچانے کےلیے ڈرامے کررہے ہیں۔