• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرینا کیساتھ مستقبل میں’’ ٹینس مومز‘‘کی جنگ ہو گی،وکٹوریہ ازارنیکا

کراچی ( نیوز ایجنسیز) بیلاروسی ٹینس پلیئر وکٹوریہ ازارنیکا اپنی قریبی دوست سیرینا ولیمز کے مدمقابل ٹینس کورٹ میں آنے کیلئے بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں ۔ازارنیکا کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹینس مومز کی جنگ ہو گی ۔وکٹوریہ ازارنیکا ،سیرینا ولیمز کے مدمقابل 4 مرتبہ جیتی ہیں اور 17 مرتبہ ہار چکی ہیں ۔مگر ماں ان سے پہلے بن گئیں ۔ ازارنیکا گزشتہ دسمبر میں ایک بیٹے کی ماں بنی تھیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی میں ایک سو اسی ڈگری کی تبدیلی ہے ۔سابق عالمی نمبر ایک اور دو مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئن ازارنیکا رواں ہفتے ہونیوالے اسپین ٹینس ٹورنامنٹ سے کورٹ میں واپسی کرینگی ۔ازارنیکا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اور سیرینا کی دوستی کورٹ سے باہر بہت پرانی ہے ،اور میں سیرینا کیلئے بہت خوش ہوں۔ جب میں نے پہلی بار سنا تھا کہ سیرینا ماں بننے والی ہیں ۔تو میں یہ سوچ کر تھوڑی اداس ہوگئی تھی کہ میری ٹینس کورٹ میں واپسی پر سیرینا سے مقابلہ نہیں ہو پائے گا ۔ مگر میں سیرینا کیلئے بہت خوش ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی ماں بننا ویسے ہی ایک بہت  خوشگوار تبدیلی ہے ۔ اب میں دو مختلف ذہنیت سے سوچتی ہوں ۔جب کورٹ میں ہوتی ہوں تو صرف ایک ہی سوچ ذہن میں ہوتی ہے کہ مجھے کھیل سے پیار ہے ۔جب گھر پر ہوتی ہوں تو مکمل طور پر ماں ہوتی ہوں۔

تازہ ترین