• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ڈویژن کی 241سکیموں کیلئے 1ارب10کروڑ مختص

سرگودھا(نامہ نگار) کمشنر ندیم محبوب کی زیر صدارت وزیراعظم ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہو ا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئےکمشنر ندیم محبوب نے وزیر اعظم پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کو عوامی مفاد کے مطابق بنانے اور ان کی بروقت تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر ندیم محبوب نے کہاکہ سکیموں کے معیار اور پائیداری پر سمجھوتہ نہ کیاجائے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ان سکیموں کی تکنیکی وفنی خامیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے دوسرے فیز کے تحت سرگودہا ڈویژن کی 241 سکیموں کیلئے ایک ارب دس کروڑ فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں سے 66 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ ان سکیموں میں سرگودہا کی 135سکیموں کیلئے 27 کروڑ 62لاکھ ، خوشاب کیلئے بارہ کروڑ ، میانوالی کیلئے چھ کروڑ جبکہ بھکر کی 106 سکیموں کیلئے گیارہ کروڑ 95لاکھ جاری کئے گئے ہیں ۔ دوسرے مرحلے میں ضلع سرگودہا کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں واپڈا کی 135سکیموں کیلئے پندرہ کروڑ 34لاکھ اور ضلع بھکر کے دو حلقوں این اے 73 اور این اے 74کی 106 سکیموں کیلئے گیارہ کروڑ 45لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ ضلع سرگودہا میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی تین سکیموں کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ، ضلع خوشاب کی 24سکیموں کیلئے چھ کروڑ او رضلع بھکر کی ایک سکیم کیلئے پچاس لاکھ جبکہ ضلع سرگودہا میں لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کی تیرہ سکیموں کیلئے تین کروڑ 76لاکھ اور ضلع خوشاب کی 9 سکیموں کیلئے چھ کر وڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔اجلاس کو بتایاگیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈویژن بھر کی 578 سکیموں پر ایک ارب 9 کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ ان سکیموں میں سرگودہا ڈویژن میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 202سکیموں پر چار کر وڑ دس لاکھ ، ہائی ویز کی 46سکیموں پر پانچ کروڑ 72 لاکھ ، فیسکوکی دس سکیموں پر 99 کروڑ 67لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں ایس ای پبلک ہیلتھ ، ایکسین واپڈا ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شامل تھے۔
تازہ ترین