سرگودھا(نامہ نگار) ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر افتخار احمد چیمہ نےماڈل چلڈرن ہوم میں ایڈوائزری کمیٹی کے تعاون سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ حکومت غریب اورنادار افراد کی بحالی او رانہیں معاشرے کامفید شہری بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔محکمہ سوشل ویلفیئر وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت مستحق خواتین او رغریب او ربے سہارا بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ٹھوس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مخیر حضرات آگے بڑھیں اور بے سہارا خواتین او ربچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈئریکٹر ناصر محمود چیمہ او رانچارج ماڈل چلڈرن ہوم سعدیہ نصیر بھی موجود تھیں۔