شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ضلعی پروموشن کمیٹی کی سفارش پر ڈی سی آفس کے 47ملازمین کو بنیادی پے سکیل نمبر 3میں ترقی دے دی گئی ہے وہ طویل عرصہ سے بنیادی پے سکیل نمبر2میں کام کررہے تھے ایپکا ڈی سی آفس کے جنرل سیکرٹری کی درخواست پرگریڈ ایک تا چار کے ملازمین کو بھی اگلے سکیلوں میں ترقیاں دینے کے لیے فائل ورک شروع ہو گیا ہے ان ملازمین کو عید الفطر سے قبل ترقیاں ملنے کی توقع ہے۔