• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، سنگین بے ضابطگی پررجسٹری برانچ محکمہ مال کا کلرک معطل

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )رجسٹری برانچ محکمہ مال میں سنگین بے ضابطگیاں پکڑی گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کمپیوٹرکلرک رجسٹری برانچ عامر شاہ کو فوری طور پر معطل کر کے اس کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔ ضلع بھرکی تمام رجسٹری برانچوں سے ایسے ملازمین کو فوری طور پر ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو دو برس سے زائد عرصہ سے ان برانچوں میں تعینات ہیں۔ یہ فیصلہ بورڈآف ریونیو کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین