شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )بھکھی پاورپراجیکٹ پر ملازمین نے وعدہ کے مطابق تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر دوبارہ ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہر ہ کیا جس سے بجلی پیدا کرنے کے اس منصوبہ پر کام شدید متاثر ہوا قائد اعظم تھرمل پاور پراجیکٹ بھکھی کے ملازمین سے یہاں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد سے ایک روز قبل انہیں تنخواہوں کی ادائیگیاں کرنے کا وعدہ کرکے احتجاج کرنے سے روک دیا گیا تھا مگر اس وعدے پر عملدرآمد نہیں ہوا جس پر دوبارہ یہ ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔