شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )بلدیہ شیخوپورہ کی اپوزیشن میں شامل جماعتوں کے کونسلروں نے پی ٹی آئی کے کونسلر چودھری عمر حیات کے حلقہ میں 10 ماہ گزرنے کے باوجود پانی کے ٹیوب ویل نصب نہ کرنے کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلدیہ نے محض پی ٹی آئی کا کونسلر ہونے کی بناء پر موضع کاہنیانوالہ اور اس سے ملحقہ درجنوں آبادیوں کے ہزاروں مکینوں کو پینے کے صاف پانی سے محروم کررکھا ہے مذکورہ علاقہ میں ٹیوب ویل کی منظوری اور فنڈ ز ریلیز ہونے کے باوجود چیئرمین زبردستی کام نہیں ہونے دے رہا کرکٹ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے نام پر 20لاکھ روپے اور شہر میں گرین بیلٹ پر پانی کے چھڑکاؤ کیلئے 20لاکھ روپے تو پانی کی طرح بہائے جارہے ہیں مگر ہزاروں افراد کو پینے کے صاف پانی سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم اور ناانصافی ہے ان خیالات کااظہار بلدیہ شیخوپورہ میں اپوزیشن لیڈر حاجی غلام نبی ورک ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر حافظ مدثر مصطفی نے جماعت اسلامی کے کونسلر کاشف محمود ورک ، (ق) لیگ کے حاجی فلک شیر ورک ،پی ٹی آئی کے کونسلران چودھری انیس ریاست ورک ، چودھری کامران ذوالفقار ورک ،رضوان الحق ،چودھری سیف اللہ بٹرودیگر موجودتھے ۔