سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) منشیات کے دو ملزموں کو ساڑھے چار ماہ قید اور جرمانے کی سزائے سنادی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم نے گزفشتہ روز تھانہ کوٹلی لوہاراں میں درج 160گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سید عمران شاہ کو اڑھائی ماہ قید بامشقت اور پانچ ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی جرمانہ پرمجرم کو مزید دس یوم قید بھگتنا ہو گی۔ معززجج نے تھانہ رنگپورہ میں درج120گرام چرس برآمد گی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم صابر حسین کو دو ماہ قید بامشقت اور تین ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید پانچ یوم قید کاٹنا ہو گی۔