اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نوازشریف پارک سے محمد الطا ف کی کار نمبر ایل ای سی -4396 ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سہام سے محمد جمیل خان کاکیری ڈبہ نمبرڈی ایس -607،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رفاء یونیورسٹی سے محمد نفیس کی موٹرسائیکل نمبرایل ای جی -1775،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ایوب کالونی سے وقارعباس خان کی موٹرسائیکل نمبرایکس اے -874،چوری ہوگئی ۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں منگل کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکلواکر نکلنے والے جمشید سے گن پوائنٹ پرایک نامعلوم موٹرسائیکل سوار 50ہزارروپے چھین کرفرارہوگیا،تھانہ وارث خان کو محمد احمد رضا قادری نے بتایا کہ ہم خریداری کرنے گئے اور گھر میں ملازم ضامد کو چھوڑ گئے اسی دوران میرے بھانجے ریحان قادری نے اطلاع دی کہ ملازم بے ہوش پڑا ہے اور لائٹس بند ہیں گھر پہنچا تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے نقدی اور زیورات غائب تھے ۔ تھانہ بنی کورؤف مقبول نے بتایا کہ پرانا قلعہ میں میری دکان میں 2لاکھ 85ہزار روپے پڑے تھے جو میرے ملازم خرم شہزاد اور عبدالعزیز نے چور ی کر لیے ،تھانہ ائرپورٹ کو شاھد حسین قریشی نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات،نقدی3لاکھ روپے ،کیمرا ودیگرکارڈز لے گئے۔تھانہ واہ کینٹ کو عمیر المعظم نے بتایا کہ ناصرعباسی ،آصف عباسی نے مجھے دھوکہ دہی سے گاڑی بیچی جسکوتھانہ ویسٹریج میں بندکیا گیا جس پر میں نے اس سے رقم واپسی کامطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ کی رقم ہمارے پاس امانت ہے ،جو اب نہ گاڑی دلوارہے ہیں اور نہ ہی رقم واپس کر رہے ہیں۔