• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹونے جمہوریت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا،حسینہ تنگی

پشاور (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چئیرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ شہید ہونےوالے بشیر تنگی کی صاحبزادی حسینہ بشیر تنگی نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹوآمریت کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھیں، جنہوںنے جمہوریت کی بقا کی خاطراپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن آمریت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا ۔محترمہ نے نظیر بھٹو شہید کی64ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں حسینہ تنگی نے کہا کہ 21جون پاکستان اور خواتین کیلئے نیک شگون تھاکیوں کہ اس دن محترمہ کی ولادت ہوئی ، انہوں نے کہا کہ محترمہ نے ہر پلیٹ فارم پر عورت کا مقام اونچاکیا اور ثابت کیا کہ عورت ایک گھر سنبھالنے سے لیکر ملک کی باگ دوڑ تک سنبھال سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے اپنی زندگی پاکستان کے پسماندہ طبقوں کو تاریکیوں سے نکالنے اور ملک کی ترقی او جمہوریت کی راہ پر چلنے کیلئے وقف کر رکھی تھی ، اس لئے وہ ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔
تازہ ترین