گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید کے کپڑوں کیلئے پیسے مانگنے پرخاوند نےتشدد کر کے بیوی کو شدید ذخمی کر دیاتھانہ اروپ کے علاقہ جگنہ بازار میں کپڑوں کیلئے پیسے مانگنے پر خاوند شوکت نے چھڑیوں کے وار کر کے 35سالہ سعدیہ کو شدید ذخمی کردیاجسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس ذرائع کے مطابق سعدیہ بی بی نے اپنے خاوند شوکت سے کپڑوں کے لیے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر شوکت طیش میں آگیا اور چھڑیوں کے وار کر کے سعدیہ بی بی کو ذخمی کر دیا ۔