گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ) سول ہسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 45 سالہ تاجر جاں بحق ہوگیا ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ نیو سول لائن کے رہائشی مسلم لیگی راہنما ملک گلزاراحمد کے بھائی تاجر ملک ارشد کو بیماری کی حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا ورثاء کے مطابق ڈاکٹر کی لاپرواہی مریض دم توڑگیا اہل علاقہ نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر انور امان نے نوٹس لیتے ہوئے 4سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی قائم کردی جس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ایم ایس نے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد قصور وار ڈاکٹرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ڈاکٹرز کے مطابق ملک ارشدکی موت دل کادورہ پڑنےسےہوئی۔