سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)مصطفائی تحریک ضلع سیالکوٹ کے رہنماؤں ناصر شمیم خاں لودھی، لالہ مبشر بٹ، اور جواد خاں لودھی نے ضلع سیالکوٹ کی ورکنگ ویمن کو درپیش رہائشی مسائل کے باوجود سیالکوٹ میں سرکاری سطح پر ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی طرف سے ورکنگ ویمن کے رہائشی مسائل کے پیش نظر ورکنگ ویمن ہاسٹل قائم نہ کرنا موجودہ حکومت کی ورکنگ ویمن کے مسائل سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیالکوٹ میں ورکنگ ویمن ہاسٹل سرکاری سطح پر جلد از جلد قائم کیا جائے ۔