• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ کے رہنما شاہد پاشا کے 2مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملک مخالف نعرے بازی ، بغاوت ، قتل ،اقدام قتل ،پولیس مقابلہ ،جلاؤ گھیراؤ ،ہنگامہ آرائی ،بلوا  اور نجی ٹی وی پر حملے سے متعلق 2مقدمات میں متحدہ  کے رہنما شاہد پاشا کے ریلیز آرڈر جاری کردیئے ہیں ‘ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی دوسرے مقدمہ میں گرفتار نہیں ہے تو اسےرہا کیا جائے ۔جمعرات کے روز  شاہد پاشا کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے  ، تاہم ابھی شاہد پاشا کے خلاف ایک اور مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں شاہد پاشا کو ضمانت نہیں ملی ہے ،جس کی وجہ سے شاہا پاشا کی رہائی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

تازہ ترین