ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے شیر شاہ اور کینٹ سٹیشن ملتان کے درمیان 48گھنٹے گزرنے کے باوجود جدیدسگنل کی بحالی کا کام شروع نہیںہوسکا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث 2سٹیشنوں کے درمیان جدیدسگنل سسٹم نے کاکام کرنا چھوڑ دیا تھاجبکہ اس منصوبے کو مکمل کرنے والے ماہرین نے بھی اسے ٹھیک کرنے سے انکار کردیا ،معلوم ہوا ہے کہ شعبہ سگنل نے ٹریفک کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بارش کا پانی ریلوے ٹریفک اور زیر زمین ہے جس کے سوکھنے پر سسٹم ٹھیک ہوجائے گا ، لہٰذاوہ بحالی کے کام کے بجائے انتظار کریں ۔