گوجرانوالہ کے ایک مدرسہ میں مضر صحت شوارما کھانے سے 15طلبا اور اساتذہ سمیت 20افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔
میاں سانسی میں واقع مدرسہ میں محفل ہوئی جس کے اختتام پر طلبا اور اساتذہ کیلئے قریبی دکان سے شوارما منگوایا گیا جسے کھاتے ہی 15 طلبا اور اساتذہ سمیت 20 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ طلبا میں زیادہ تر کم سن طلبا شامل ہیں۔
تمام افراد کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی کلینک میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔ تمام افراد کی خالت خطرے سے باہر ہے ۔