• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، منشیات فروش کو15ماہ قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

گجرات (نمائندہ جنگ) منشیات فروش کو15ماہ قید اور30ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات صائمہ حسنین نے تھانہ سول لائن کی حدود سے گرفتار ہونے والے منشیات فروش ملزم احسان علی عرف کو15ماہ قید بامشقت اور30ہزار روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنادیا، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید2ماہ قید بھگتنا ہوگئی، ملزم سے دوران تلاشی 255گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔
تازہ ترین