ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں گرمی کی شدت کم ، حبس بڑھنے لگی ۔ ہوا میں نمی 80 فیصد تک پہنچ گئی ۔ گذشتہ روز ملتان میں حبس بڑھنے لگی جبکہ درجہ حرارت کی کمی برقرار ہے ۔ ہوا چلنے کے باوجود ہوا میں نمی کا زیادہ رہی ، نمی کا تناسب 80 فیصد رہا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملتان و نواح میں حبس بڑھنے کے امکانات ہیں ، آج بھی موسم گرم مرطوب رہے گا ۔