• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ جیل سے 15قیدی رہا، عورتوں اور بچوں میں عیدی تقسیم

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ عبدالقیوم خان کا ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں قید 15اسیران کی رہائی سمیت70خواتین اور کم سن قیدیوں میں سوٹس، کھلونے اور عیدی تقسیم کی ۔ اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ شوکت علی چودھری اور سیکرٹری زاہد سلیم، سینئر سول جج سیالکوٹ شاہد حمید اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بھی موجود تھے ۔ انہوں نے خواتین کے بارک کے دورہ کے دوران اسیر خواتین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 52خواتین اسیروں میں سوٹ، ان کے ساتھ قید بچوں میں کھلونے تقسیم کئے اور صدر بار اور ضیاءچودھری کی جانب سے 70قیدیوں میں فی کس ایک ہزار روپے نقد عیدی بھی تقسیم کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ نے جیل ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بھی عیادت کی اور ڈاکٹر کو ہدایت کی کہ وہ اسیران کے علاج معالجے پر خصوصی توجہ دیں ۔ 2ہزار قیدیوں کیلئے کم از کم ایک اور ڈاکٹر کی ضرورت ہے جس کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، جیل کے کچن کے انسپکشن کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ اشیائے خورد نوش کے معیار کی پڑتال کی ۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ خواتین کے بارک میں پی سی او کی سہولت کا جلد از جلد اجراءکیا جائے ۔
تازہ ترین