سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت4افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ موضع بھڑتھ میں مدعی عامر علی کی 22سالہ ہمشیرہ ہادیہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کرنےوالے احسان، غلام نبی، شریفاں بی بی اور عمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔