• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کیا، احتساب سب کا ہو گا، مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے آپ کو جے آئی ٹی میں پیش کر کے ایک مثال قائم کی ہے، احتساب سب کا ہو گا، اب کوئی احتساب سے بچ نہیں سکتا، وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ سب کچھ عوام کے سامنے آئے، پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کیا، شریف فیملی کو آئین و قانون کے مطابق سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا، تحریک انصاف کیخلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں جومقدمات ہیں ان کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

ایک انٹرویو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اہل صحافت نے ہمیشہ حق و سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے 2013سے ہی تحریک انصاف کا موقف بدلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین