لندن میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے پلے آف میں پاکستان کو بھارت نے چھ ۔ ایک سے شکست دیدی ۔
کوئن ایلزبتھ اولمپک پارک میں پاکستان ہاکی ٹیم ایک بار پھر آؤٹ کلاس ہوئی ۔ بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گرین شرٹس کی ورلڈ کپ تک رسائی کی امید کو مزید پیچھے دھکیل دیا ۔
پاکستانی ٹیم بھارت کے چھ گولز کیخلاف صرف ایک گول کرسکی جو آخری لمحات میں اعجاز احمد نے کیا ۔
بھارت کی جانب سے رمن دیپ سنگھ نے دو جبکہ تلوندر سنگھ ، آکاش دیپ سنگھ ، ہرمن پریت سنگھ اور مندیپ سنگھ نے ایک ایک گول کیا ۔
پاکستان ہاکی ساتویں پوزیشن کیلئے اتوار کو چین سے مقابلہ کرے گی ۔