• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آبا د،اسکول وین کھائی میں جا گری،بچی جا ں بحق‘ 17 زخمی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)کمہار بانڈی گجر موڑ کے قریب سکول کی بچیوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری ،ڈرائیور سمیت17 بچیاں ذخمی اور 1 جاں بحق ہو گئی تھانہ سٹی کی حدود کمہار  بانڈی گجر موڑ گورنمنٹ گرلز سکول کی طالبات کی سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جسکے نتیجہ میں چھٹی کلاس کی طالبہ ماہ نور دختر صادق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ سوزوکی ڈرائیور عابد ، طالبات ایمان بی بی ، علیشاہ ، طلیبہ ،نمرہ ، مومنہ ، حلیمہ ، منائل ، افراء ، اقصی ، اریبہ ، حرم ، کنزہ ، نورین ، عشیاء ، آمنہ ، شدید زخمی ہوئیں ، جن کو ریسکیو1122نے فوری ہسپتال منتقل کر گئے سوزوکی گاڑی نمبر1285بچوں کو سکول لے جارہی تھی کے بے قابو ہو کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گری ، مقامی افراد کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے باعث سڑک خراب ہونے سے حادثہ پیش آیا ، ہسپتال میں بھی والدین بچوں کو د یکھ کر دھاڑے مار مار کر روتے رہے جبکہ جاں بحق ہونے والی ماہ نور روز ے کی حالت میں تھی اس موقع پر مقامی افراد نے بھی ریسکیو کارروائی میں حصہ لیا ۔ 

تازہ ترین