• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دوست بجٹ سے میگا ء پراجیکٹس کی راہ ہموار ہو گئی‘منیر اللہ خان

میرپور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و تحصیل سماہنی کے صدر حاجی راجہ منیر اللہ خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اسمبلی سے عوام دوست بجٹ کی منظوری سے آزادکشمیر میں میگا ء پراجیکٹس کی رائیں ہموار ہو گی ہیں بجٹ میں عام آدمی کی فلاح و بہبود پر بھر پور توجہ دی گی ہے ۔ بجٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کو میرٹ پر روز گار کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔آزادکشمیر کا بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہے جس سے تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو گا ۔مسلم لیگ ن نے راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کا تاریخ ساز بجٹ پیش کردیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں دوگنا اضافہ کرکے کشمیریوں سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے جس پر پوری کشمیری قوم ان کی شکر گزار ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت میرٹ کے اصول پر عمل پیر ا ہے۔وزیر اعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام وزیر اعظم آزادکشمیر کا تاریخی کارنامہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا نہو ںنے کہا کہ وزیراعظم فاروق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی دہائیوں پر بھاری ہے ،ماضی کے گند کو صاف کرنے کیلے کافی وقت لگا ،انشااللہ پانچ سال کے دوران حکومتی اقدامات سے آزادکشمیر کی تاریخ بدل جائیگی مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔
تازہ ترین