سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)تھانہ کینٹ پولیس نے روبینہ کوثر ایڈووکیٹ کی درخواست پر کراچی کے رہائشیوں فیاض ،زوہیب اور نواز کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا۔ مدعیہ کا موقف ہے کہ اس سے ملزمان نے کراچی میں دفتر کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے مگر دفتر نہیں لے کردیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔