ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سےڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف سکولزکے سسٹم کی بحالی کے6ماہ بعد بھی ملتان سمیت صوبےبھرمیں ڈائریکٹرز سکولز کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔تعلیمی افسران کومسلسل عارضی چارج دےکرکام چلایاجارہاہے ۔یاد رہے کہحکومت پنجاب نے یکم جنوری 2017کو ڈائریکٹوریٹ آف سکولز کا پرانا سسٹم بحال کر دیا مگر ڈائریکٹرز سکولز تعینات نہیں کئے ۔ تعلیمی حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بلا سوچے سمجھے اقدامات کرتی ہے جس کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر زسکولز کی گریڈ20 کی پوسٹوں پرجلد از جلد مستقل ڈائریکٹر ز تعینات کئے جائیں ۔