ملتان (سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے عید کے پر مسرت موقع پر اہل ملتان ریجن کو ( عید مبارک) کا پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کے باسی بلا خوف و خطر عید کی خوشیاں منائیں ۔پولیس اپنی جانوں کی پرواکئےبغیر آپ کی حفاظت کیلئےدن رات کوشاں ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے پولیس افسران و ملازمان کوبھی (عید مبارک) کا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں پولیس افسران وملازمین نے جس طرح سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے وہ مبارک بعد کے مستحق ہیں مجھے امید ہے کے وہ آئندہ بھی اپنے فرائض جان فشانی سے سر انجام دیتے رہیں گے، دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر نے اس موقع پر والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں۔