• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،اشتہاریوں کو پناہ دینے والے درجنوں افراد کیخلاف مقدمات درج

گجرات(نمائندہ جنگ) کنجا ہ پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے پر ساروکی کے عثمان علی، افتخار احمد، دھارووال کے محمد رضا، موسیٰ کے شاہد ندیم، مچھیانہ کے محمد ارشد، گورائیہ کے نصر احمد، گنجاہ کے مرزا گلزار حسین اور شمریز کے خلاف، رحمانیہ پولیس نے موضع سیدھڑی کے خادم حسین، جلیانی کے تنویر احمد، دولت نگر پولیس نے ماجرہ میں ناظم علی اور گلفام بنارس، سٹی جلالپورجٹاں پولیس نے محلہ اکبر آباد کے محمد اشرف، محلہ شیرشاہی کے ارشد محمود، محلہ خواجگان کے گل پرویز اور خالد پرویز، صدرجلالپورجٹاں پولیس نے موضع کلاچور کے عبد الرحمان، اکمل ندی، مرزائی چک کے منور حسین، کوٹ رانجھا کے صدام یوسف، گلیانہ پولیس نے موضع منگلیہ میں غلام مصطفی، سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے بہاری کالونی کے سید فخر رفاقت، جوگی پورہ کے شہاب نوید، کریم پور ہ کے محمد اختر، چراغ پورہ کے محمد عدنان شہباز، پرانا لالہ موسیٰ کے عاصم صدیق اور محلہ قصبہ کے شیراز مقصودکیخلاف، ڈنگہ پولیس نے ڈومیان کے عبد الطیف اور سنت پورہ کے محبوب عالم، صدر لالہ موسیٰ پولیس نے نندوال کے فریاد علی، وہند کے محمد سلیم، چک سکندر سفیان احمد، آکیہ کے محمد افضل، صدر سرائے عالمگیر پولیس نے کھوہار کے نذیر احمد اور جلیل پور کھمبی کے نوید حسین جبکہ سٹی سرائے عالمگیر پولیس نے سٹی ایریا میں ڈاکٹر یاسین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔
تازہ ترین