• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور غم میں ڈوب گیا ، شہریوںاور سول سوسائٹی کا عید نہ منانے کا اعلان

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید سے پہلے قیامت صغریٰ، شہر سوگواری میں ڈوب گیا، شہریوں اورسول سوسائٹی کا عید نہ منانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ احمدپورشرقیہ نے عید کی خوشیوں کوغم میں بدل دیا،عید سے ایک دن پہلے اتنے بڑے سانحہ نے شہر میں سوگواری کی فضاء پیدا کردی۔ بازاروں اورمارکیٹوں میں عید کارش انتہائی کم ہوگیا تمام حلقوں سمیت سول سوسائٹی اورشہریوں نے اس بڑے سانحہ کے بعد عید پرمسرت طورپرنہ منانے کااعلان کردیا۔ عید کی نمازوں کے دوران بھی اس سانحہ میں جان کی بازی ہارنے والے150کے قریب شہریوں کی مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔   پاکستان سرائیکی پارٹی بہاول پورنے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تین روز تک سوگ منانے کااعلان کیا ہے،پی ایس پی کے رہنمائوںشہزادعرفان‘ علامہ اقبال وسیم‘ جام یاسرایڈوکیٹ‘ جام عبدالمالک‘ عبداللہ ساقی سیال‘ سمیت دیگرنے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جام یاسر ایڈووکیٹ نےایک بیان میں کہا کہ کہ اگر پٹرولنگ پولیس جائے وقوعہ پر اتنے لوگوں کو جمع نہ ہونے دیتی ۔تو آج اتنے بڑا سانحہ پیش نہ آتا۔
تازہ ترین