• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹرار اور دیگر ذمہ دار عہدیداروںکی تعیناتی پر وائس چانسلر کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے،پی ایم اے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس صدر پی ایم اے کراچی ڈاکٹر شوکت ملک کی صدارت میں پی ایم اے ہائوس کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس میں تمام سینئر ڈاکٹر ز کی جانب سے سندھ کی میڈیکل یونیورسٹیوں میں تعینات کئے جانے والے پانچ رجسٹرار صاحبان کی تقرری پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔پی ایم اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وائس چانسلر زکو اس سلسلے میں بالکل نظر انداز کیاگیا حالانکہ یونیورسٹیوں کے معاملات کو چلانا اور اچھے برے کی ذمہ داری وائس چانسلر کی ہوتی ہے۔ پی ایم اے مطالبہ کرتی ہے کہ رجسٹرار اور دیگر ذمہ دار عہدوںکی تعیناتی پر وائس چانسلر کی رائے کو اہمیت دینی چاہیے۔ اور یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ اس قسم کی تعیناتی میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیے اور سینڈیکیٹ یا سینٹ کی منظور ی شامل ہو۔پی ایم اے کو اس بات پر بھی بہت تشویش ہے کہ وائس چانسلر ز نے اس معاملے میں پُراسرا خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔یہ رویہ صوبہ میں میڈیکل کی تعلیم اور ہیلتھ سیکٹر کے لئے نہایت تباہ کن ہے۔

تازہ ترین