وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بات کا جواب دینا بھی وقت کا زیاں ہے، وہ پہاڑ سے اتر کر آئے ہیں اور دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہناتھاکہ عمران خان کا احتساب کی بات کر نامضحکہ خیزہے۔
انہوں نےمزیدکہاکہ عمران خان کےساتھ کرپٹ افراد کھڑے ہیں،عمران خان وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ شریف فیملی احتساب کے لیے جے آئی ٹی کی مدد کر رہی ہے،پاکستان کا آئین اور قانون کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہناتھا کہ عمران خان کو قوم مسترد کرچکی ہے،وہ اب عوام کے درمیان نہیں جاسکتے، صرف بنی گالا میں مائیک کے سامنے باتیں کرسکتے ہیں۔