بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عید کےپہلے روز وزیر اعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ بہاولپور کا دورہ کیا، وزیر اعطم نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، ہسپتال کے تمام گیٹ بند کردئیے گئے جس کی وجہ سےمریضوں کے لواحقین کوسخت پریشانی کاسامناکرناپڑا ،اس موقع پر لواحقین اور ڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے، تاہم وزیراعظم کے جانے کے بعد ہسپتال کے گیٹس کھول دئیے گئے۔