• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،پارا چنار اور بہاولپور کےواقعات انتہائی افسوسناک ہیں:خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ،پارا چنار اور بہاولپور کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، قیمتی جانوں کے ضیاع کی وجہ سے قوم عید بوجھل دل کے ساتھ منارہی ہے،دہشت گردی کی حالیہ لہر اس بات کی یاد داشت ہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف جاری ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں مرکزی جامع مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں نماز عید ادا کر نے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین