گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) عید الفطر کے موقع پر سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور انہیں ون ویلروں کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی ۔ پولیس ٹیموں نے 19ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے ۔ گرفتار ملزمان میں عمیر ، عدنان ، سبحان، سلیمان، عظیم ، احمد ، اشعر، عامر اور فیصل وغیرہ شامل ہیں ۔مقدمات تھانہ ماڈل ٹاؤن، تھانہ سول لائنز، سبزی منڈی، صدر گوجرانوالہ اور صدر وزیر آباد میں درج کئے گئے ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ خطرناک جان لیواکھیل ہے جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے مقدمات کا اندراج کیاگیا ہے ۔ملزمان کو سمری ٹرائل کے تحت سزا دلواتے ہوئے موٹر سائیکل بحق سرکار ضبط کروائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ون ویلروں کو ہر صورت جیل جانا ہو گا۔