• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں موسلا دھاربارش کے بعد واسا میں ہائی الرٹ

ملتان(سٹاف رپورٹر منیجنگ ڈائریکٹرواسا رائو محمدقاسم نےعیدالفطر کےتیسرےروز ملتان میں علی الصبح موسلادھاربارش کےبعدواسامیں ہائی الرٹ جاری کرکےسیوریج اورڈسپوزل اسٹیشن کے افسروں کو فیلڈ میں طلب کرلیا اورانہیں اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے فوری طورپر ٹیمیں اورمشینری متحرک کرنے کاحکم دیاجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن کو تمام ڈسپوزل اسٹیشن فل کیپٹی سے چلانے اور شہر سے بارش کے پانی کے اخراج تک ڈسپوزل اسٹیشنوں پرمتعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اورتینوں ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج نے دوپہرتک اپنی اپنی حدود سے بارش کاپانی نکالنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کردی۔ دریں اثناء عیدالفطر کے پہلے روز مینجنگ ڈائریکٹر واسا شہربھر میں نکاسی آب کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں اورڈسپوزل اسٹیشنوں کادورہ کیاانہوں نے شاہین مارکیٹ ٹی بی ہسپتال روڈ ، ناصر آباد ، جمالپور ہ اورخونی برج کادورہ کیا۔
تازہ ترین