آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Saad Rafiq Statement

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے سوشل میڈیا پر بیان سے نئی بحث چھڑ گئی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاتھا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ نواز شریف کو ننانوے میں ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف کو سزا دلوانے والی عالمی طاقتیں تھیں اور جنرل پرویز مشرف اورجسٹس ارشاد حسن جیسے لوگ کٹھ پتلیاں تھے۔

x
Advertisement

سعد رفیق نے کہا کہ اس بار نواز شریف کو سی پیک کے ذریعے معاشی دھماکے پر سزا دینے کی سازش ہورہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں کا یہ کھیل پرانا ہے لیکن اس بار کٹھ پتلیاں نئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اہل وطن مستحکم ہوتے پاکستان کے خلاف ذاتی مفادات کے لیے کام کرنے والی کٹھ پتلیوں کو پہچانیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلے انتخابی دھاندلی اور پھر پاناما پیپرز کے نام پر دھول اڑانے والے سازش کی رنگ برنگی چھوٹی بڑی کٹھ پتلیاں ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں